Labels

A B C D E F G H I J K L M N O P Q R S T U W Y Z

Wednesday, 22 March 2017

(رباعی نمبر 09) ہوں اپنے کلام سے نہایت محظوظ


(رباعی نمبر 09) 
ہوں اپنے کلام سے نہایت محظوظ
بیجا سے ہے اَلُمِنَّۃُ لَلّٰہِ محفوظ
قرآن سے میں نے نعت گوئی سیکھی                
یعنی رہے احکامِ شریعت ملحوظ                
مشکل الفاظ کے معنی
*نہایت --بہت زیادہ * محظوظ -- لذت حاصل کرنے والے * بے جا -- بلا وجہ * اَلُمِنَّۃُ لَلّٰہِ --اللہ کے احسان و کرم سے( کلمہ ء شکر) * محفوظ -- بچاہوا * نعت گوئی -- نعت کہنا * احکام --حکم کی جمع * ملحوظ --خیال رکھا گیا
مفہوم و تشریح
میں اپنے کلام ( نعت مصطفی ﷺ ) سے بہت لطف اندوز ہوتا ہے اور لذت حاصل کرتا ہوں کیونکہ میں نے نعت رسول ﷺ لکھنے والی قلم سے کسی اور کی تعریف کبھی لکھی ہی نہیں اور اللہ کا احسان ہے کہ حضور ﷺ کی تعریف بھی وہی لکھی ہے جو آپ (ﷺ) کی شایان شان ہے، مبالغہ آرائی اور بے جا تعریف سے مکمل محفوظ رہا ہوں ۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ میں نے قرآن مجید سے نعت کہنا سیکھا ہے میرا مطلب ہے شرعی احکام کا پورا پورا خیال رکھا ہے۔