شعر نمبر01
نعت شریف نمبر 27
رشکِ قمر ہوں رنگِ رُخِ آفتاب ہوں
ذرہ ترا جو اے شہہِ گردوں جناب ہوں
مشکل الفاظ کے معنی
رشک برابری کی تمنا کرنا * قمر چاند * گردوں آسمان* جناب بارگاہ
ترجمہ و تشریح
رشکِ قمر ہوں رنگِ رُخِ آفتاب ہوں
ذرہ ترا جو اے شہہِ گردوں جناب ہوں
مشکل الفاظ کے معنی
رشک برابری کی تمنا کرنا * قمر چاند * گردوں آسمان* جناب بارگاہ
ترجمہ و تشریح
اے میرے عظمت والے آقا !
آ پ ﷺ کی غلامی میں آ کر مجھے ایسی عظمت و رفعت نصیب ہوئی کہ چاند مجھ پر رشک کرنے لگا اور میرے چہرے کا رنگ رخ آفتاب کا مقابل کرنے لگا یہ صرف اس لیے کہ میں آپ ﷺ کی خاک پا کا ایک ذرہ ہوں اور آپ ﷺ وہ ہیں کہ آسمان کی بلندی بھی آپ ﷺ کی بارگاہ کے تقدس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔
عظمت والی ہستی کے ساتھ مل کر عظمت مل ہی جاتی ہے جیسے کاغذ/کپڑے کو نسبت قرآن پاک سے ہوئی تو چوما جانے لگا، حضور علیہ السلام کی نعلین پاک کو آپ کے قدموں سے نسبت ہوئی تو جبریل نیچے اور آپ کا لباس ، نعلین پاک اوپر
تیری دوستی سے پہلے مجھے کون جانتا تھا

تیرے عشق نے بنا دی میری زندگی فسانہ